اردو

urdu

ETV Bharat / city

اناؤ ریپ کیس: متاثرہ کی ماں اور چاچی ہلاک

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں واقع اناؤ کے گینگ ریپ متاثرہ کی ماں اور چاچی سمیت دو افراد ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ اپنے چاچا سے ملنے رائے بریلی جیل جا رہی تھی۔

By

Published : Jul 28, 2019, 7:29 PM IST

Updated : Jul 28, 2019, 9:42 PM IST

اناؤ ریپ کیس

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں واقع اناؤ کے گینگ ریپ متاثرین کے چاچا مہیش سنگھ رائے بریلی جیل میں بند ہیں۔ ان سے ملاقات کے لیے متاثرہ، اس کی ماں، چاچی اور وکیل مہندر سنگھ سے رائے بریلی جیل جا رہے تھے کہ

اناؤ ریپ کیس: متاثرہ کی ماں اور چاچی ہلاک

راستے میں گروبکھش گنج کے پاس ایک ٹرک نے زور دار ٹکر ماردی۔ اس میں متاثرہ کی والدہ اور اس کے چاچی کی موت ہوگئی، جب کہ ریپ متاثرہ اور ان کے وکیل مہندر سنگھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ان لوگوں کو زخمی حالت میں پہلے رائے بریلی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن حالات دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق رائے بریلی میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم مخالف سمت میں ہوا تھا۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ اس حادثے کو محض ایک ایکسیڈنٹ نہیں کہا جائے گا، کیونکہ یہ حادثہ جان بوجھ کرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور ٹرک کے مالک کو گرفتار کیا۔ پولیس اس معاملے میں تحقیقات کررہی ہے۔

Last Updated : Jul 28, 2019, 9:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details