اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانپور میں سی اے اے کے خلاف دستخطی مہم

کانپور کے حلیم مسلم کالج گراؤنڈ پر محمدی یوتھ گروپ نے شہریت ترمیمی قانون، نیشنل پاپولیشن رجسٹر اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن شپ کے خلاف دستخطی مہم شروع کی ہے۔

By

Published : Jan 24, 2020, 8:29 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:59 AM IST

signature compaign against caa,nrc and npr
شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف دستخطی مہم

حلیم مسلم کالج گراونڈ پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی بھیڑ دیکھی گئی جو فارم میں اپنا نام، پتہ اور دیگر معلومات پرکرتے ہوئے حکومت سے متنازعہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف دستخطی مہم

تنظیم نے کیمپ لگا کر لوگوں سے اس قانون کے خلاف رائے مانگی گئی جبکہ عوام نے اس قانون کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کی۔

فارم بھرنے کے لیے بڑی تعداد میں مرد و خواتین پہنچیں، تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے خلاف ایک لاکھ افراد سے دستخط حاصل کئے جائیں گے اور یہ فارم صدر جمہوریہ کو روانہ کئے جائیں گے۔

تنظیم محمدی یوتھ گروپ، کانپور کے کئی علاقوں میں کیمپ لگا چکی ہے اور اب تک تقریبا 70 ہزار لوگوں نے اپنے نام پتہ کے ساتھ دستخط کئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ہمارے ہاتھ ہی ہمارے کیلکولیٹر ہیں‘

تنظیم کا کہنا ہے کہ' ایک لاکھ لوگوں سے دستخط کرانے کا ٹارگیٹ پورا ہو جائے گا تو یہ فارمس صدر جمہوریہ ہند کو بھیجے جائیں گے' ۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 6:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details