اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد سانحہ: قصواروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ - کیا بھارت میں خواتین محفوظ ہیں

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں مہیلا منچ کی جانب سے حیدرآباد میں پیش آئے جنسی زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین نے قصواروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

protest against hyderabad rape incident in kanpur
حیدرآباد سانحہ: قصواروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

By

Published : Dec 2, 2019, 11:39 PM IST

مہیلا منچ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور اسے افسوسناک قرار دیا۔

حیدرآباد سانحہ: قصواروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

منچ کے ذمے داران نے کہا کہ 'جو لوگ ڈاکٹر پر نکتہ چینی کر رہے ہیں، انہیں ٹول پلازہ پر موجود اہلکاروں پر بھی تنقید کرنا چاہیے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حیدرآباد میں پیش آئے جنسی زیادتی اور قتل کے واقعے پر ملک بھر میں احتجاج کیے جا رہے ہیں اور یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا بھارت میں خواتین محفوظ ہیں۔

مہیلا منچ نے کانپور کے شکشک پارک میں ایک احتجاجی دھرنا دیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور اسکول کی طالبات نے حصہ لیا۔

مظاہریں نے مطالبہ کیا کہ قصواروں کو جلد از جلد پھانسی کی سزا دی جائے۔

مہیلا منچ کی صدر نے کہا کہ 'ایک طرف یہ کہا جاتا ہے کہ 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' اب جب لڑکیاں آگے نکل رہی ہیں تو وہ محفوظ نہیں ہیں۔'

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'اگر مذکورہ ڈاکٹر کو انصاف نہیں ملا تو ہم اپنے گھروں سے نکل کر پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details