اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانپور: محمد علی پارک میں 45 دنوں سے مسلسل احتجاج

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اترپردیش کے ضلع کانپور کے محمد علی پارک میں گزشتہ 45 دنوں سے لوگ مسلسل دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

کانپور: محمد علی پارک 45 دنوں سے مسلسل احتجاج
کانپور: محمد علی پارک 45 دنوں سے مسلسل احتجاج

By

Published : Feb 22, 2020, 8:35 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:49 AM IST

محمد علی پارک میں بیٹھی خواتین کے لیے ہر دن اس امید سے گزر رہا کہ شاید آج حکومت کا کوئی نمائندہ ان کی بات سننے آئے گا اور ان کے تئیں کوئی مناسب فیصلہ لیا جائے۔

کانپور کے چمن گنج علاقہ میں واقع محمد علی پارک میں چل رہے اس دھرنے میں لکھنئو سے عظمیٰ پروین عرف جھانسی کی رانی اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچی، جہاں انہوں نے خاتون مظاہرین سے خطاب بھی کیا اور ان کے عزم و حوصلہ کو مزید تقویت بخشنے کے لیے حب الوطنی کے نعرے بھی لگوائے۔

کانپور: محمد علی پارک 45 دنوں سے مسلسل احتجاج

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لکھنئو کے گھنٹہ گھر علاقے میں اس متنازع قانون کی مخالفت کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھنے والی خواتین میں عظمیٰ پروین بھی تھیں، اپنے معصوم بچہ کو پیٹھ پر باندھ کر انہوں نے زبردست انداز میں اتر پردیش پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف آوازیں بلند کی تھیں، ان کے اس کارنامے اور بے باکانہ انداز کے بعد خاص طور پر انہیں عظمیٰ پروین عرف جھانسی کی رانی کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details