کانپور میں تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد چھوٹے بڑے مدارس و مکاتب ہیں، جہاں دینی تعلیم بچوں کو دی جاتی ہے۔ یہ تمام مدارس و مکاتب ڈیڑھ سال پہلے 22 مارچ 2020 کو کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے بند کر دیے گئے تھے، لیکن کورونا کیسز میں کمی آنے پر حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد اب مدارس عربیہ میں تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مدارس میں دو شفٹ میں آدھی آدھی تعداد میں بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ فی الحال مدارس میں بچوں کی تعداد کم ہے۔