اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانپور: ٹڈی دل کا خوف، ضلع میں ہائی الرٹ

بھارتی ریاست راجستھان اور مدھیہ پردیش کے بعد اب ٹڈی دل نے ریاست اترپردیش کی جانب اپنا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

By

Published : May 29, 2020, 8:44 PM IST

kanpur administration issue alert against locust attack
کانپور: ٹڈی دل کا خوف، ضلع میں ہائی الرٹ

اس وقت بھارت سمیت متعدد اشیاء کے متعدد ممالک ٹڈی دل کے حملے سے پریشان ہے۔ بھارت کی مغربی ریاستوں کے بعد ٹڈی دل نے اپن اپنا رخ شمالی بھارت کی جانب کیا ہے۔ اس ضمن میں کانپور کے ضلع مجسٹریٹ نے ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے، ٹڈی سے بچنے کے لیے متعلقہ شعبوں کے تمام افسران کو ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو

جھانسی میں ٹڈی دل کی آمد کی خبر سے کانپور شہر میں بے چینی پائی جا رہی ہے اس بچنے کے لیے ضلع انتظامیہ بھی تدابیر کی تلاش میں ہے لیکن اب تک کوئی تدبیر کار گر ثابت نہیں ہورہی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کانپور ڈاکٹر برہم رام دیو تیواری نے کانپور میں اور کانپور کے تمام شعبہ جات کے افسران اور دیہی علاقے کی تحصیل کے متعلق تمام افسران کو یہ الرٹ جاری کیا ہے کہ کی اگر ٹڈی دل کی جماعت کھیتوں میں یا کسی بھی جگہ پر دکھائی دے تو وہاں پریسر والے پانی کا چھڑکاؤ کریں، کنسٹر، تھالی، بالٹی ڈرم وغیرہ کو مل کر بجانا شروع کردیں جس کی بھاری آواز اور شور کی وجہ سے ٹڈی دل کی جماعت بھاگ جائے۔ اسی طرح سے تمام طرح کے کیڑوں کو مارنے والی ادویات کا بھی چھڑکاؤ کرنے کی ہدایات جاری کی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details