ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ان دنوں ڈینگو کا مرض پھیلا ہوا ہے، کانپور کے دیہی علاقوں میں اسکا زیادہ زور ہے ،ڈینگو کے سیکڑوں مریض کانپور کے 'ہیلٹ اسپتال' کے ڈینگو وارڈ میں بھرتی ہیں۔
ڈینگو کے مرض سے اب تک کانپور میں آدھا درجن سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اس معاملے میں ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔
کانپور ضلع میئر کے حرکت میں آنے کے بعد چیف میڈیکل آفیسر نے اب اس پر اقدام کرنے کا دعوی کیا ہے۔کانپور میں ان دنوں وائرل فیور پھیلا ہوا ہے، وائرل فیور کے مریضوں میں اکثر ڈینگو کے اثرات پائے جا رہے ہیں۔
جن کو ہیلٹ اسپتال کے ڈینگو وارڈ میں شفٹ کیا جا رہا ہے، ڈینگو کے مریضوں کو لے کر ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔