اردو

urdu

ETV Bharat / city

چندرشیکھر آزاد نے زخمیوں کے لیے قانونی لڑائی لڑنے کا یقین دلایا - کانپور پہنچے چندر شیکھر آزاد

گزشتہ 13 فروری کو اعلی ذات اور دلتوں کے بیچ ہوئے تصادم میں 30 سے زائد دلت سماج کے لوگوں کو بری طرح سے مارا پیٹا گیا تھا جو شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔

Chandrasekhar Azad assured legal battle for the injured people
چندرشیکھر آزاد نے زخمیوں کے لیے قانونی لڑائی لڑنے کا یقین دلایا

By

Published : Feb 21, 2020, 11:57 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:16 AM IST

ان کی عیادت کے لیے بھیم آرمی کے لیڈر چندر شیکھر آزاد اپنی ٹیم کے ساتھ ارسالہ اسپتال پہنچے۔ جہاں انہوں نے حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی اور زخمیوں کو ہر طرح کی مدد دینے کا یقین دلایا۔

چندرشیکھر آزاد نے زخمیوں کے لیے قانونی لڑائی لڑنے کا یقین دلایا

کانپور ضلع سے منسلک ضلع کانپور دیہات کے گجنیر تھانہ علاقہ کے منگتا گاؤں میں میں گزشتہ 13 فروری کو اعلی ذات اور نیچی ذات کے لوگوں میں تصادم میں 30 سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔

چندرشیکھر کا کہنا ہے کہ اترپردیش سرکار دلتوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، اعلی ذات کے لوگوں کو بچانے کا کام کر رہی ہے، اعلی ذات کے لوگوں نے دلیتوں پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا، جس میں شدید طور پر زخمی ہوئے لوگوں کو کو کانپور کے ضلع اسپتال ارسالہ میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

یوگی حکومت کی پولیس ان مجرموں کو بچانے کا کام کر رہی ہے، اعلیٰ ذات کے مجرموں کے اوپر پولیس نے بس معمولی دفعات میں مقدمہ قائم کیا ہے، جبکہ ان پر 307 جیسی دفعہ سیدھے طور پر لگنی چاہیے تھی۔ یوگی سرکار سمجھ لے کہ 2022 میں جب سرکار بدلےگی تو جو لوگ آج مدد کر رہے ہیں، وہ اپنے اس عمل کے لیے تیار رہیں۔

چندرشیکھر نے مریضوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ہرممکن مدد کریں گے، ان کی قانونی لڑائی لڑیں گے اور اعلی ذات کے جو مجرم ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

بھیم آرمی کے لیڈر چندر شیکھر جب ضلع اسپتال ارسالہ پہنچے تو ان کے ساتھ ان کی ٹیم بھی موجود تھی، جس کے بعد زخمی مریضوں میں بڑا حوصلہ پیدا ہوگیا۔

آج کئی دنوں کے بعد ان کے چہرے پر کچھ مسکراہٹ نظر آئی، جب بھیم آرمی کے لیڈر چندرشیکھر نے مریضوں کو یقین دلایا کہ جب 2022 میں سرکار بدلےگی تو ان لوگوں کا حساب کیا جائے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details