اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانپور: شیلٹر ہوم میں 57 لڑکیاں کورونا پازیٹیو

سبھی 57 لڑکیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔جن لوگوں کو کورونا کے علامت نظر نہیں آئے ہیں انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے اور پوری بلڈنگ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

شیلٹر ہوم میں 57 لڑکیاں کورونا پازیٹیو
شیلٹر ہوم میں 57 لڑکیاں کورونا پازیٹیو

By

Published : Jun 22, 2020, 6:20 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے شیلٹر ہوم میں رہنے والی 57 لڑکیاں کورونا مثبت پائی گئی ہیں۔

کانپور میں گزشتہ کئی روز سے کورونا متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، وہیں اب اس ادارے کو کووڈ کلسٹر کہا جا رہا ہے۔ سبھی 57 لڑکیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہاں جن لوگوں کو کورونا کے علامت نظر نہیں آئے ہیں انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے اور پوری بلڈنگ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اتوار کے روز اس معاملے نے اس وقت اور زور پکڑ لیا جب مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان لڑکیوں میں سے دو حاملہ ہیں۔ جس کے بعد اس شیلٹر ہوم پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ دیر رات ضلع مجسٹریٹ برہمدیو رام تواری نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حاملہ پائی گئی پانچ لڑکیاں کووڈ-19 سے متاثر پائی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details