اردو

urdu

ETV Bharat / city

وکاس دوبے انکاؤنٹر: سپریم کورٹ عدالتی کمیشن کو ازسرنو تشکیل دے گی

اترپردیش میں وکاس دوبے کے انکاؤنٹر معاملے کی جانچ کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل عدالتی کمیشن کی سپریم کورٹ تشکیل نو کرے گی اور اس بارے میں بدھ کو حکم جاری کرے گی۔

The Supreme Court will reconstitute the Judicial Commission in the Vikas Dubey encounter
وکاس دوبے انکاؤنٹر: سپریم کورٹ عدالتی کمیشن کو ازسرنو تشکیل دے گی

By

Published : Jul 20, 2020, 4:20 PM IST

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رماسبرامنیم کی بنچ نے سالسیٹر جنرل تشارمہتہ اور اترپردیش حکومت کی جانب سے پیش ہریش سالوے کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل عدالتی کمیشن کی تشکیل نو کرکے اس میں سپریم کورٹ کے ایک سابق جج اور ریٹائرڈ پولس افسرکو شامل کرے گی۔

ریاستی حکومت نے عدالتی کمیشن کے تشکیل نو کے سلسلے میں حمایت کی ہے، اس کے بعد عدالت نے بدھ کو سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تشار مہتہ کو متعلقہ نوٹیفیکیشن کا مسودہ اس دن پیش کرنے کا حکم دیا۔ بنچ نے کہا ہے کہ وہ مسودہ دیکھنے کے بعد حکم جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں:'وکاس دوبے کی موت ہیمریج اور صدمے سے ہوئی'

واضح رہے کہ عدالت وکیل گھنشیام اپادھیائے، انوپ پرکاش اوستھی، وویک تیواری کے علاوہ غیرسرکاری تنظیم پیپلز یونین فار سول لبرٹی (پی یو سی ایل) اور کچھ دیگر عرضی گذاروں کی عرضیوں کی مشترکہ طور پر سماعت کررہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details