اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

ریاست کر ناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورونا وائرس کے مزید دو نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں متاثرین کی کُل تعداد 38 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ
کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Apr 27, 2020, 12:58 PM IST

گلبرگہ شہر اور ضلع میں مسلسل دو دنوں سے کورونا کا کو ئی کیس سامنے نہ آنے سے عوام نے راحت کی سانس لی تھی۔ لیکن گزشتہ دن گلبرگہ اسلام آباد کا لونی کے ایک 7 سالہ لڑکا جو کورونا مریض نمبر 425 کے سیکنڈری رابطے میں آیا تھا جبکہ الندٹاؤن کے شرن نگر کے کورونا مریض نمبر 422 کے رابطے میں آئے اس کی 67 سالہ ماں کورونا سے متاثر پائی گئی ہے۔

کورونا سے متاثر 67 سالہ شران نگر الند کی خاتون کو ای ایس آئی اسپتال گلبرگہ اور اسلام آباد کالونی کے کورونا سے متاثرہ 7 سالہ لڑکے کو جیمس اسپتال گلبرگہ میں داخل کروایا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گلبرگہ ضلع کے کورونا متاثرین میں سے اب تک گلبرگہ کے 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ گلبرگہ شہر کے 7 افراد صحتیاب ہو نے کے بعد ای ایس آئی اسپتال گلبرگہ سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اور 31 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details