اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: حضرت سید محمد فاروق نظامی شاہ نوری کا اصلاحی خطاب - مذاہب کے تئیں پکے اور سچے بنیں

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں قائد ملت ہال نیا محلہ گلبرگہ میں ابنائے باقیات گلبرگہ کے زیر اہتمام ایک تربیتی و اصلاحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

گلبرگہ: حضرت سید محمد فاروق نظامی شاہ نوری کا اصلاحی خطاب
گلبرگہ: حضرت سید محمد فاروق نظامی شاہ نوری کا اصلاحی خطاب

By

Published : Mar 2, 2021, 4:08 PM IST

اس موقع پر مہمان خصوصی پیر طریقت مولوی سید محمد فاروق نظامی پانڈیچری نے اپنے خطاب میں کہا کہ' دنیاں بھر میں انسان امن چاہتے ہیں۔محبت امن بھائی چارگی سے ہی انسانیت کا پیغام ملتا ہے۔ مسلمان اپنے آپسی اختلاف کو مٹا کر اتحاد بھائی چارگی امن محبت سے زندگی گزاریں۔ حصول علم کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کر نا بھی ضروری ہے۔

گلبرگہ: حضرت سید محمد فاروق نظامی شاہ نوری کا اصلاحی خطاب

ملک کے موجودہ حالات پر مسلمان حکمت عملی سے کام لیں۔ مسلمان اپنے مذاہب کے تئیں پکے اور سچے بنیں۔اللہ ہی ہر مخلوق کو رزق دینے والا ہے۔ آج دنیاں میں انسان حکومت کر تا ہے ۔لیکن آج تک کسی انسان کی حکومت قائم نہیں رہی ہے۔ کسی نا کسی دن انسان کی موت طے ہے۔

'مزید پڑھیں:'بسواکلیان سے بی نارائین راؤ کی اہلیہ کو ٹکٹ دیا جائے

حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کا تعاون کرے اور انہیں خوش رکھے۔ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔یہاں پر ہر مذہب کے عوام رہتے ہیں۔اس ملک میں گنگی جمنی تہذیب دیکھنے کو ملتی ہے۔مگر حکومتیں اپنی سیاسی مفاد کے لئے اس ملک کے جمہوری نظام خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اللہ ایسے سیاسی رہنماؤں کو ہدایت دیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details