اردو

urdu

ETV Bharat / city

سی اے اے کے خلاف دلت اور دیگر تنظیموں کا احتجاج - دلت سماج کے رکن بھرمپا

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں سی اے اے کے خلاف دلت اور دیگر تنظیموں کی جانب سے گنج سرکل تا تماپور سرکل تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

سی اے اے کے خلاف دلت اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج
سی اے اے کے خلاف دلت اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج

By

Published : Jan 24, 2020, 10:58 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 7:35 AM IST

اس موقع پر دلت سماج اور دیگر مذاہب کے رہنماؤ کے علاوہ دیگر سیکولر پارٹی کے قائدین موجود تھے جبکہ ریلی میں بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں نوجوان، بزرگ اور خواتین نے شرکت کی اور سی اے اے کے خطاب نعرے لگائے۔

سی اے اے کے خلاف دلت اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج، ویڈیو

اس موقع پر دلت سماج کے رکن بھرمپا نے کہا کہ مرکزی حکومت ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے دستور کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ملک کے دستور ہند کے خلاف سی اے اے قانون کو جاری کر کے ملک کی سیکولرزم کو ختم کر نے کی کوشش کررہی ہے۔ آج ملک بھر میں سی اے اے کے خلاف صرف مسلمان ہی احتجاج نہیں کر رہے ہیں بلکہ دیگر مذاہب کے عوام بھی اس سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

پورے ملک میں کئی نوجوان اور طالب علم بے روزگار ہو چکے ہیں اور ملک کی جی ڈی پی بھی گرتی ہی جارہی ہے مگر مرکزی حکومت ملک کی ترقی کر نے کے بجائے اس طرح کے غیر ضروری قانون جاری کر کے اپنی ناکامیابی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔عوام اب بی جے پی کے اس طرح کے جھوٹے دعوے پر کبھی اعتماد نہیں کر یگی۔ آج گلبرگہ انقلاب کا ایک میدان بن چکا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 7:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details