اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں کو قرض دینے کا مطالبہ - تنظیم نے احتجاج کیا

ریاست کرناٹک میں سرگرم تنظیم جئے کرناٹک رکشنا ویدکے نے کسانوں کو زرعی قرض دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کسانوں کو قرضہ دینے کا مطالبہ
کسانوں کو قرضہ دینے کا مطالبہ

By

Published : Jun 26, 2020, 7:47 PM IST

کرناٹک میں کسانوں کو زرعی قرضہ جات دینے کے لئے جئے کرناٹک رکشنا ویدکے تنظیم نے مطالبہ کیا ہے۔ اس تعلق سے گلبرگہ شہر میں ضلع کمشنر آفس کے سامنے کرناٹک رکشنا ویدکے تنظیم نے احتجاج کیا۔

کسانوں کو قرضہ دینے کا مطالبہ

اس موقع پر جے کرناٹک رکشنا ویدکے کے صدر منجو ناتھ ہاگرگی نے کہا کہ 'کرناٹک میں کسانوں کے لئے کھیتوں میں بیج بونے کا موسم شروع ہوا ہے۔ ایسے حالات میں کسانوں کو زرعی قرضہ دینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ یہاں کے ڈی سی سی بینک کے افسران کی جانب سے کسانوں کو قرضہ دینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ اگر اسی طرح یہاں کے بینک افسران کی جانب سے کسانوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا تو آنے والے دنوں کسانوں کے لیے مشکل ہو جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details