کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ہر سال ماہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ سے لے کر ربیع الاول کی آخری تاریخ تک مساجد، مدارس، خانقاہوں اور دیگر مسلم علاقوں میں جشن عید میلادالنبی کی مجالس نعتیہ مشاعرہ اور دیگر تقریبات کا اہتمام بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
گلبرگہ: میلاد النبیؐ کی آمد پر گلبرگہ میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد اس سال بھی یہاں کی مرکزی کمیٹی جمعیت باغبان، تعلیمی کمیٹی، بیت المال کے زیر اہتمام مدرسہ دینیہ، عاشور خانہ باغبان پورہ میں دوسرا سالانہ نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر مشاعرہ کا آغاز حافظ وقاری مولانا محمد یوسف قریشی کی تلاوت کلام سے ہوا، انجینیئر محمد محمود چیئرمین تعلیمی کمیٹی باغبان، حیدر علی باغبان نائب صدر تعمیر ملت گلبرگہ نے نعت سناکر محفل میں سماں باندھا۔
گلبرگہ کے شعراء کرام ڈاکٹر عتیق اجمل، ادریس صابری، محمد یوسف، ناصر عظیم، قاضی محمد انوار، انجینیئر سید سخی سرمست، بزرگ شاعر سجاد علی شاد اور مقامی بیرونی شعراء نے نعتیہ کلام پیش کیے۔ مشاعرہ کی سرپرستی الیاس سیٹھ صدر جمعیت باغبان نے کی، سرپرستی سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے مشاعرہ کی نگرانی کی۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود ہوئے۔ فاتحہ خوانی کے بعد مشاعرہ کا اختتام ہوا۔