کئی طلبہ کے ایجوکیشن لون زیر التواء ہیں۔ کئی طلبہ اپنے ایجوکیشن لون کے لیے یہاں چکر لگا رہے ہیں، مگر یہاں کے ذمہ داران سے کوئی کسی طرح کی معلومات نہیں مل پا رہی ہے۔ تین سو سے زائد طلبہ کے ایجوکیشن لون فی الحال زیر التواء ہیں اور ابھی تک بنگلور آفس کو روانہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔
کرناٹک: طلباء کا ایجوکیشن لون کے لیے احتجاج - ایجوکیشن لون زیر التواء
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ گلبرگہ دفتر کے سامنے کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بتایا کہ کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا ایجوکیشن لون سے کتنے ہی اقلیتی طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے آر ہے ہیں مگر پچھلے کئی مہینوں سے اس میں لاپرواہی دیکھی جارہی ہے۔
کرناٹک: طلباء کا ایجوکیشن لون کے لیے احتجاج
آج کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ گلبرگہ دفتر کے سامنے کئی طلبہ نے ناراضگی کا اظاہر کرتے ہوئے جلد سے جلد ان کے مطالبے کو پورا کرنے کی گزارش کی۔