اردو

urdu

ETV Bharat / city

دکانداروں کے لائسنس منسوخ کر نے کی ہدایت

گلبرگہ: زائد قیمت پر کھاد فروخت کر نے والے دکانداروں کے لائسنس منسوخ کر نے کی ہدایت دی گئی۔

Instructions to revoke shopkeeper license
Instructions to revoke shopkeeper license

By

Published : Aug 19, 2020, 10:57 PM IST

ریاست کر ناٹک گلبرگہ ضلع میں کسانوں کو یوریا کھاد کی قلت ہے۔ اس کی بے شمار شکا یات سامنے آرہی ہے۔ موسم بارش کسانوں کو اپنے کھیت میں فصل اگانے کے لیے یوریا کھاد کی سخت ضرورت ہوتی ہے. ایسے وقت کسانوں سے یوریا کھاد کےلیے رائد رقم لیکر فروخت کیا جاتا ہے۔

ضلع پنچایت صدر سورن ہنمنت رائے نے گلبرگہ شہر کے گنج علاقے میں واقع زرعی دوایاں کھاد کی دوکانات کے اچانک دورہ کر کے کھاد کے ذخیرہ کی جانچ کی۔ چن ویر اگر ایجنسی، یور یا کھا دکا ذخیرہ ہونے کے باوجود مصنوعی قلت پیدا کر کے کسانوں سے زائد رقم حاصل کر کے فروخت کر نے کی شکایت پر جائزہ لیاگیا۔ زائد رقم میں فروخت کرنے والے کھاد دوکان ملکان پر قانونی کارروائی کر کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details