اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ:تریپورہ پُرتشدد معاملہ کے قصور وراوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

تریپورہ میں چند ہندو تنظیموں کی جانب سے بنگلہ دیش میں ہوئے پُر تشدد واقعات کے خلاف احتجاج کے دوران مساجد، مسلمانوں کے مکان اور دکان پر حملے کئے۔ان حملوں کے خلاف گلبرگہ میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کاروائی کا مطالبہ
کاروائی کا مطالبہ

By

Published : Oct 31, 2021, 12:39 PM IST

ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ضلع سکریٹری الیم الہی نے کہا تریپورہ میں گذشتہ آٹھ دنوں سے مسلمانوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔وہاں پر کئی مساجد کونقصان پہنچا یا گیا ہے۔قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی ہے۔

کاروائی کا مطالبہ

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس،وی ایچ پی کے کارکنان مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں۔ لیکن ملک میں خود کو سیکولر کہنے والی پارٹیاںاس معاملہپر خاموش ہیں۔ملک میں آئے دن دلت، مسلم اور عیسائیوںپر حملے ہورہے ہیں۔مرکزی حکومت ان پر کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔آج ملک بھر میں ایس ڈی پی آئی مسلمانوں پر ہوئے حملے اور ظلم کے خلاف اپنی آواز کو بلند کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: تریپورہ کے پُرامن فضا کو مکدر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت ہی اس حملے کی ذمہ دار ہے۔اس لئے وہاں کے مسلمانوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details