ریاست کر ناٹک کے ضلع گلبرگہ کے معروف شاعر و افسانہ نگار ڈاکٹر وحید انجم کا آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر واحید انجم کی پیدائش 27 دسمبر 1954 گلبرگہ میں ہوئی تھی وحید انجم کے والد خان محمد رکن الدین محکمہ جنگلات میں اعلی عہدے پر فائز تھے۔ان کی والدہ صفیہ بیگم اپنے عہد کے مشہور صوفی علاؤالدین قادری چشتی سہروردی نقشبندی کی صاحبزادی تھیں۔
ڈاکٹر وحید انجم کے دو بڑے بھائی اور ایک چھوٹی بہن ہیں، ان کا تعلق ایک علمی و ادبی گھرانے سے تھا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے نانا حضرت علاؤالدین نامور عالم فاضل وکامل سے حاصل کی۔ وحید انجم کی نعتیہ ومنقبتی شاعر ی کا ایک مجموعہ بھی منظر عام پر آچکا ہے۔