ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کے دورے پر آئے آل انڈ یا مسلم ڈیولمپنٹ فورم کے بانی و صدر شکیل حسن نے ای ٹی وی بھارت کو فورم کی سرگرمیوں کے تعلق سے متعدد باتیں بتائیں۔
'سیکولرزم کے تحفظ کے لیے مسلمانوں کا ایک پلیٹ فارم پر آنا ضروری' - all india muslim development forum founder shakil hassan
آل انڈ یا مسلم ڈیولمپنٹ فارم کے بانی و صدر شکیل حسن کے ساتھ ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت۔
اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' آل نڈیا مسلم ڈیولمپنٹ فورم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے۔ اس تنظیم کا اہم مقصد ملک کے تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ مزید ہماری تنظیم اس موضوع پر سنجیدگی سے کام بھی کر رہی ہے، ملک بھر کی متعدد ریاستوں میں ہماری تنظیم اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس تنظیم کو ریاست کرناٹک میں ریاستی سطح پر گذشتہ پند رہ مہینے پہلے شروع کیا گیا تھا۔ اب اس کی شاخ ملک کی 19 ریاستوں میں کام کر رہی ہے'۔
انھوں کہا کہ' اگر ملک میں سیکولر حکومت کو قائم کرنا ہے تو ملک کے تمام مسلمانوں کو ایک پلاٹ فارم پر جمع ہوکر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس لیے انھوں ملک میں تین لاکھ ستر ہزار مساجد کمیٹیوں سے رابطہ کرکے ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کررہے ہیں'۔