اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ میں کورونا سے ایک بچی کی موت

گلبرگہ میں ایک17 سالہ لڑکی کی کورونا وائرس سے موت ہونے کی تصدیق کیے جانے کے بعد ضلع میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

Death of a girl from Corona in Gulberga
گلبرگہ میں کورونا سے ایک بچی کی موت

By

Published : Jun 10, 2020, 10:04 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، گلبرگہ میں آج ایک17 سالہ لڑکی کی کورونا وائرس سے موت ہونے کی تصدیق کیے جانے کے بعد گلبرگہ ضلع میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلع میں کورونا متأثرین کی کل تعداد 780 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ریاست میں متأثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6041 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 583 ہو چکی ہے جبکہ 7 ہزار 745 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 90 ہزار 787 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 3 ہزار 289 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال اینڈومان اینڈ نکوبار میں 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details