ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلع بھر میں لاک ڈاون جاری ہے۔
کسانوں اور مزدوروں کے گذربسر کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار منصوبہ کے تحت کسانوں کے لیے تعمیراتی کام دیے جارہے ہیں۔

گلبرگہ کے نندور گرام پنچایت کے حدود میں مختلف موضوعات میں رعایت سمپرک کے ذریعے تعمیراتی کام کیا جارہا ہے. تقریباً 150تا 200 مزدور اس کام کو انجام دے رہے ہیں.
معاون زرعی ڈائریکٹر چندرکانت جیورگی نے اس کام کی نگرانی کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے مقصد سے احتیاطی اقدامات کے طور پر تمام کسانوں کو سمجھا نے کے ساتھ ساتھ مفت میں ماسک تقسیم کئے.
اس موقع پر رعیت سمپرک کی در کے ذمہ دار آکاش ریڈی اور تکنیکی ذمہ دارشیو رایا بھی موجود تھے۔