اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر تقریب

نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر ضلع گلبرگہ کے کانگرس دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کانگریس کے متعدد رہنماؤں نے شرکت کرکے نیتاجی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

congress tribute to netaji on birthday of subhash chandra bose in gulbarga
گلبرگہ: نیتاجی سبھا چندر بوس کی یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد

By

Published : Jan 23, 2021, 4:08 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کانگرس دفتر میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گلبرگہ ضلع کانگرس پارٹی کے صدر جگ دیو گتہ دار نے کہا کہ آج ملک بھر میں نیتاجی کا یوم پیدائش کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

گلبرگہ: سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد

انھوں نے کہا کہ آج ہی کے دن 23 جنوری 1897 میں ریاست اڑیسہ کے ضلع کٹک کے ایک بنگالی کنبہ میں نیتا جی کی پیدائش ہوئی، انھوں نے ملک کی تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا اور عوام میں قومی یکجہتی، قربانیوں اور فرقہ وارانہ اہم آہنگی کا جذبہ پیدا کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی فوج کے خلاف الائنس آرمی تشکیل دینے کے لیے بھارتیہ قومی فوج کی قیادت کی، نیتاجی کا تعلق ہر طبقے سے تھا، انھوں نے گاندھی جی کے ساتھ مل کر آزادی کی تحریک میں عوام میں ایک نعر بلند کیا ’’آپ اپنا خون دو اہم آزادی دیلائنگے‘‘ اس نعرہ نے عوام میں آزادی کے جذبہ کو مزید تقویت بخشی تھی۔

آج ملک قومی اتحاد اور ملک کی ترقی کے لیے نیتاجی سبھا چندر بوس کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ملک میں بھائی چارگی، امن و محبت برقرار رہے۔

واضح رہے کہ ریاست مغربی بنگال میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر عام تعطیل رہتی ہے۔

نیتاجی کی ابتدائی تعلیم کٹک کے ایک مقامی سکول سے ہوئی تھی اور جنوری سنہ 1902 میں ان کے والدین نے کٹک کے پروٹسٹنٹ یورپی اسکول میں داخلہ کرایا، جو موجودہ اسٹیورٹ ہائی سکول کے طور پر جانا جاتا ہے۔

انہوں نے 1913 میں میٹرک کے امتحان میں دوسرا مقام حاصل کیا اور جلد ہی انہیں پرسیڈینسی کالج میں داخلہ مل گیا لیکن کالج انتظامیہ نے پروفیسر اوٹین کے بھارت مخالف تبصروں کے پیش نظر بوس کے ذریعے کیے گئے حملے کے بعد انہیں کالج سے نکال کردیا۔اس کے بعد انہوں نے سنہ 1918 میں کولکاتا یونیورسٹی کے سکاٹش چرچ کالج میں داخلہ لیا اور فلسفہ میں بی اے کیا۔

مزید پڑھیں:

سبھاش چندر بوس کا 125واں یوم پیدائش آج

خصوصی رپورٹ: سبھاش چندر بوس کی زندگی کے آخری ایام

یادیں: نیتا جی کی موت کا معمہ کیوں ہے پیچیدہ ؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details