اردو

urdu

ETV Bharat / city

BJP Playing Communal Card: بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہے، ناصر حسین استاد کا الزام

جنتادل سکیولر پارٹی اقلیتی امورے کے ریاستی صدر ناصر حسین استاد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ریاست کرناٹک کی واحد سیکولر پارٹی ہے۔ اس پارٹی نے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام کی ترقی کےلیے کام کیا ہے۔ BJP is Pursuing Hate Politics in View of Karnataka Assembly Elections

By

Published : Apr 9, 2022, 10:48 AM IST

بابر مصطفے
بابر مصطفے

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں جنتا دل سیکولر پارٹی کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب میں بابر مصطفے کو ضلع گلبرگہ کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔جس کے بعد انہیں پارٹی کے کارکنان نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع جنتادل سکیولر پارٹی کے اقلیتی امورے کے ریا ستی صدر ناصر حسین استاد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ریاست کرناٹک کی واحد سیکولر پارٹی ہے ۔اس پارٹی نے ہمیشہ ہر مذہب کے عوام کی تر قی کے لئے کام کیا ہے ۔BJP is Pursuing Hate Politics in View of Karnataka Assembly Elections

بابر مصطفے

انہوں نے مزیدکہا ک ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی ناکامیابیوں کو چھپانے کے لئے ہند ومسلم کے نام پر نفرت کی بیج بو کر دونوں فرقوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کے بی جے پی حجاب، حلال اور اذان کے نام پر مسلمانوں کو پریشان کر نے کی کوشش کر رہی ہے ۔مگر ریاست کرناٹک کے عوام اس طرح کے نفرت کی سیاست کو کبھی فروغ نہیں دینگے ۔

مزید پڑھیں:Demand For Ban On RSS and Bajrang Dal: آر ایس ایس اور بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک کی سر زمین ہمیشہ سے صوفی سنتوں کی سرزمین رہی ہے ۔یہاں پر گنگا جمنا تہذیب کی مثال ملتی ہے ۔عوام‌ آنے والے انتخابات میں بی جے پی حکومت کو ضرور سبق سکھائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details