اردو

urdu

ETV Bharat / city

حضرت خواجہ بندہ نواز کے 616ویں عرس کا آغاز - درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز

کرناٹک کی مشہور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے 616ویں عرس شریف کا آغاز آج کورونا وائرس کے سبب انتہائی سادگی اور مختصر افراد کے درمیان کیا گیا۔

beginning-of-616th-urs-of-hazrat-khawaja-banda-nawaz-in-gulbarga
حضرت خواجہ بندہ نواز کے 616ویں عرس کا آغاز

By

Published : Jul 8, 2020, 10:00 PM IST

ریاست کرناٹک میں دکن کی مشہور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے عرس شریف کا آغاز آج صندل کی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔

واضح رہے کہ حضرت خواجہ بندہ نواز کا عرس شریف ہر برس ذیقعدہ کی 15، 16 اور 17 تاریخ کو کافی بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے لیکن اس برس کورونا وائرس کے پیش نظر صندل کا جلوس تاریخی محبوب گلشن سے روانہ نہیں کیا گیا بلکہ درگاہ کے اندر ہی موجود شاہی عالم گیر مسجد سے صندل کا جلوس نکالا گیا۔

حضرت خواجہ بندہ نواز کے 616ویں عرس کا آغاز

جلوس کے دوران صندل کے تشت کو درگاہ کے سجادہ نشیں ڈاکٹر خسرو حسینی اور جانشین سجادہ علی حسینی کے سرپر رکھ صندل کی تقریب کا آغاز کیا۔

صندل تقریب کو کورونا وائرسکے پیش نظر کافی سادگی کے ساتھ انجام دی گئی اور عرس صندل کے دوران کسی بھی مقامی اور بیرونی زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی، صرف خانوادہ افراد کی ہی موجودگی میں صندل کی تقریب کو انجام دیا گیا۔

مشہور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے عرس کے دوران ملک بھر سے ہزاروں زائرین درگاہ میں تشریف لاتے تھے لیکن اس برس کورونا وائرس کے سبب زائرین کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عرس کے موقع بڑے پیمانے پر یہاں مختلف انواع کی دوکانوں کا بھی اہتمام کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر روزگار بھی پیدا ہوتا تھا لیکن اس برس دوکانوں پر سے بھی رونق غائب ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details