انیس مارچ سے جھانسی سمیت پورے اترپردیش کی جیلوں میں بند قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جیلوں میں قیدیوں کو صابن ماسک دستیاب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے لئے 16 جیلوں میں ماسک بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔
جھانسی جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی - کورونا وائرس
کورونا وائرس کے پیش نظر انیس مارچ سے جھانسی جیل میں بند قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
jhansi
واضح ہو کہ اتر پردیش میں ترسٹھ جیل ہے، جس میں 96 ہزار 580 قیدی ہیں جبکہ ان جیلوں کی گنجائش انٹھاون ہزار ہی ہے۔ زیادہ بھیڑ ہونے کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔
الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایات دی گئی ہے کہ قیدیوں کے بیرکوں میں صفائی پر خاص توجہ ہونی چاہئے۔ ہر قیدی کو صابن اور ماسک مہیا کرایا جائے۔