ان حالات کے پیش نظر جھانسی کے لوگ راشن کے لیے بے حد پریشان ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہےکہ عام دنوں کے مطابق بازار میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
جھانسی: بلیک مارکیٹنگ سے عام شہری پریشان خاص طور پر دال کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے80 روپے فی کلو گرام ملنے والی دال گروسری اسٹوروں پر 150 روپے مل رہی عام لوگ بلیک مارکیٹنگ سے پریشان ہیں۔
مقامی شہری ونود سبھروال نے بتایا کہ جب وہ بازار کی خریداری کے لئے گروسری اسٹور پہنچے تو وہاں آٹے اور دال کی بلیک مارکیٹنگ ہورہی تھی، انہوں نے جب اس کی مخالفت کی تو دکان دار نے انہیں راشن دینے سے انکار کردیا۔
مزید پرھیں:دہلی: نظام الدین علاقے کے 60 سے 70 افرادکو بھیجا گیا قرنطینہ
فی الحال جھانسی ضلع انتظامیہ بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے جھانسی کے ضلعی افسر اندرا وامسی بھی وقتا فوقتا تاجروں کو اس کی روک تھام کے لئے ہدایات دے رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کئی ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت کا تاجروں پر کوئی اثر ہوتا دکھائی نہیں دے رہاہے۔