ضلع راجوری کے سب ڈویزن نوشہرہ کے گاؤں راجل میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب آکاش کمار ولد جوگیندر پال کی لاش سڑک کنارے پڑی ملی۔ لاش کو دیکھنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاح دی۔ پولیس و مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور لاش کو سب ڈویزن ہسپتال نوشہرہ میں منتعقل کیا، جہاں اس کا پورسٹ مارٹم کیا گیا۔
شخص کی مشتبہ موت سے غصائے مقامی لوگوں نے سڑک کو بند کرکے احتجاج شروع کر دیا اور کہا کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع راجوری میں مسلسل موتیں ہو رہی ہیں جن کا ابھی تک کوئی بھی پتہ نہیں چل رہا'۔