اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں میں جلد ہی میونسپل کارپوریشن کی گاڑیوں میں نگرانی سسٹم نصب ہوگا

جموں میونسپل کارپوریشن جموں صوبے میں اپنی گاڑیوں کی نگرانی کے لیے جلد ہی ایک مصنوعی نگرانی سسٹم نصب کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Jul 28, 2021, 12:24 PM IST

جموں میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ جموں بالخصوص شہر میں چلنے والی گاڑیوں کی مکمل جانکاری کی جانچ کے سلسلے میں ایک مصنوعی نگرانی سسٹم نصب کیا جائے گا۔

کارپوریشن کے مطابق اس سسٹم کے نصب ہونے سے گاڑیوں میں غیر مناسب تیل کے استعمال اور ان میں ہونے والی دھاندلیوں کو بھی روکا جا سکتا ہے۔ اس منصوبےکی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کارپوریشن کے کمپلیکس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

مونسپل کاپوریشن کو گاڑیوں میں اس ٹیکنالوجی کو نصب کرنے پر 17 لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا، جس کے لیے تیاریاں کی جار ہی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ایک عہدار نے بتایا کہ گاڑیوں میں اس سسٹم کی تنصیب سے کارپوریشن کو کافی فائدہ ہوگا اور کام کاج میں بھی شفافیت آئے گی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ان اقدام کا مقصد جموں کو سمارٹ سٹی بنانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details