شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں ملک بھر میں پھیلے ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں تک سپیڈ پوسٹ کے ذریعے پرساد کے زائد از ڈیڑھ ہزار پیکٹ پہنچائے۔
بتادیں کہ 28 اگست کو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے محکمہ ڈاک کے ساتھ عقیدت مندوں تک سپیڈ پوسٹ کے ذریعے پرساد پہنچانے کا معاہدہ طے کیا۔
یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جو شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے پیر کے روز پرساد کی سپیڈ پوسٹ کے ذریعے ہوم ڈیلیوری کو لانچ کیا۔
شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز بتایا کہ بورڈ نے اب تک زائد 15 سو پوجا پرساد کے پیکٹ ملک بھر میں پھیلے عقیدت مندوں کو سپیڈ پوسٹ کے ذریعے ارسال کئے ہیں۔