اردو

urdu

ETV Bharat / city

Amit Shah Reaches Jammu: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں پہنچ گئے - تازہ خبر امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں کے دو روزہ دورے پر جموں پہنچ Amit Shah Reaches Jammu گئے ہیں۔ جموں پہنچنے کے بعد وزیر داخلہ راج بھون پہنچے جہاں انہوں نے جموں کشمیر انتظامیہ کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

union-home-minister-amit-shah-reaches-jammu-for-2-days-visit
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں پہنچے

By

Published : Mar 18, 2022, 8:15 PM IST

Updated : Mar 18, 2022, 10:14 PM IST

جموں :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں کے دو روزہ دورے پر جموں پہنچ Amit Shah Reaches Jammu گئے ہیں۔ جموں پہنچنے کے بعد وزیر داخلہ راج بھون پہنچے جہاں انہوں نے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں پہنچ گئے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو جموں ائیرپورٹ پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ بعد میں وزیر داخلہ گورنر ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے جموں کشمیر انتظامیہ کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کی شام جموں کے دو روزہ دورے پرجموں پہنچے۔ دورے کے دوران موصوف کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ سی آر پی ایف کے 83 یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو روزہ دورے میں وزیر داخلہ امت شاہ جموں کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے، اس کے علاوہ دیگر کئی ترقیاتی پروجیکٹ کا جائزہ لے گیں۔ ساتھ ہی کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی ان کے ہاتھوں متوقع ہے۔

اس دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امت شاہ 19 مارچ کو سی آر پی ایف کے 83 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کریں گئے۔

Last Updated : Mar 18, 2022, 10:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details