بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں کوروناوائرس کے مزید دو معاملے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی اب جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ' دن کے آخر میں ضلع راجوری سے کوروناوائرس دو نئے معاملے پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
ان میں سے ایک گزشتہ روز راجوری سے پازیٹیو پائے گئے شخص کے رشتےدار کاہے جب کہ دوسرا گزشتہ روز فوت ہونے والے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے رابطے میں تھا۔ "
خیال رے کہ گذشتہ روز سرینگر کے رہنے والے چار افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔