اردو

urdu

ETV Bharat / city

Tree Planting Campaign: بارڈر سیکورٹی فورسزکی جانب سے شجرکاری مہم - بارڈر سیکورٹی فورسز

سرحدی ضلع پونچھ میں بارڈر سیکورٹی فورسز کے 32 بٹالین کی جانب سے شجرکاری مہم Tree Planting Campaign کے ساتھ ساتھ مچھلی تالاب کا افتتاح عمل میں آیا، پروگرام میں بطور خاص ڈی آئی جی ڈی ایس سندھو شریک رہے۔

بارڈر سیکورٹی فورسزکی جانب سے شجرکاری مہم
Tree Planting Campaign

By

Published : Mar 29, 2022, 9:16 PM IST

پونچھ:جمو و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں 32 بٹالین بارڈر سیکورٹی فورس کے ویو ویلفئیر اسوسیشن کی جانب سے مندر منڈی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی سربراہی اسیوسیشن کی سرپرست وجے سندھو نے کی ، فوجی جوانوں کے اہل خانہ کو باہنر بنانے کے لئے مچھلی تالاب کا کیا افتتاح جس کے بعد بارڈر سیکورٹی فورس فیملی بلاک کے قریب پودے لگا کر شجرکاری کے مہم کا آغاز کیا ۔
پراگرام میں بطور خاص ڈی آئی جی ڈی ایس سندھو DIG D S Sindhu شریک رہے۔ اس حوالے سے انہو نے بتایا کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے تمام کیمپس میں ہر سال شجر کاری مہم چلائی جاتی ہے اور تمام کیمپس میں پودے لگا کر ملک کی ہریالی میں مددگار بنتے ہیں۔

اس سال بھی منڈی میں اس مہم کا آغاز کر کے تمام کیمپس میں آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور باوا کے زیر اہتمام مچھلی پالن کے سلسلہ کو جاری کرتے ہوے تالاب میں مچھلیاں ڈالی گئی ہیں یہ محکمہ مچھلی پالن کے بااشتراک سے کمانڈنٹ آفیسر کی کاوشوں سے انجام دیا گیا ہے۔

بارڈر سیکورٹی فورسزکی جانب سے شجرکاری مہم
اس نے مزید کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز جوانوں کے جتنے بھی کمنبے ہیں ان کو اس حوالے سے تربیت دی جاسکے تاکہ وہ ریٹائیرمنٹ کے بعد اس طرح کے پروجیکٹ قائیم کرکے اپنی زندگی کو مصروف رکھ سکیں۔


یہ بھی پڑھیں:Mushaira Program Held in Mandi Poonch: پولیس کی جانب سے قومی یکجہتی کے حوالے سے محفل مشاعرہ منعقد
اس دوران وجے سندھو نے فوجیوں کے کنبوں کی خواتین اور بچوں سے مخاطب ہوکر ان کا حال احوال سے جانکاری لیتے ہوے گھریلو کام کاج اور گھروں میں بننے والی نجی اشیاء کو بنانے کے بارے میں جانکاری دی اور تمام خواتین پر زور دیا کہ وہ انچار, چٹنی, ودیگر اشیاء بنانا سیکھیں اور ایک دوسرے کو سیکھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details