اردو

urdu

ETV Bharat / city

تحصیل کمپلیکس منڈی میں یوم آزادی تقریب کے پیش نظر اجلاس - تحصیل منڈی میں یوم آزادی تقریبات

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں یوم آزادی تقریبات کے پیش نظر تحصیل انتظامیہ منڈی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تحصیلدار منڈی نے تمام افسران کو 15 اگست کے دن مستعد رہنے کی ہدایت دی۔

tehsil administration mandi held meeting regarding 15th august
تحصیل کمپلیکس منڈی میں یوم آزادی تقریب کے پیش نظر اجلاس

By

Published : Aug 5, 2021, 3:34 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر تحصیل کمپلکس منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

تحصیل کمپلیکس منڈی میں یوم آزادی تقریب کے پیش نظر اجلاس

اجلاس کی صدارت تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف پٹھان نے کیا۔ جس میں تحصیل ہیڈ کواٹر منڈی، بلاک ساتھرہ، بلاک لورن اور ساوجیاں میں یوم آزادی تقریب کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں لورن منڈی اور ساتھرہ کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسران کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ اس دوران تمام تر انتظامات کے حوالے سے تحصیلدار منڈی نے آفیسران کو ھدایات دی کہ یہ ہمارا قومی تہوار ہے اور اس دن کو ہم پوری تندہی محنت اور لگن سے تمام تر انتظامات کو انجام دیہی تک پہنچائیں گے، جس میں سب کا تعاون ہونا بہت ہی ضروری ہے۔

اس موقع پر تحصیلدار منڈی نے بتایا کہ منڈی، ساتھرہ، سوجیاں اور لورن میں ہمارے مین پروگرام ہونگے جہاں صبح 08:55 پر ترنگا لہرایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details