گاندھی جینتی کے موقع پر کشتواڑ پولیس نے ضلع ہسپتال کشتواڑ کی صاف صفائی کی۔ گاندھی جینتی کے موقع پر ضلع کشتواڑ میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس کشتواڑ اور میونسپل کمیٹی کشتواڑ کے اشتراک سے عمل میں آیا۔
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت آج وسطی کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں صفائی ابھیان کا اہتمام کیا گیا۔ صفائی پروگرام میں کشتواڑ پولیس کے ایس ایس پی شفقت حسین بھاٹ تا ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ کے سپر ینٹنڈنٹ تا میونسپل کمیٹی کشتواڑ کے ملازمین نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ارد گرد صفائی مہم کا آغاز کیا۔
کشتواڑ پولیس اہلکاروں کے علاوہ اسکولی طلبہ نے بھی ریلی نکالی اور صفائی کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔ صفائی ابھیان کے تحت ریلی ڈگری کالج کشتواڑ سے شروع ہوکر مَلک مارکیٹ تا کلید سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کملپلیکس کشتواڑ میں ختم ہوئی۔
کشتواڑ کے ساتھ ساتھ حلقہ اندروال کے بلاک ٹھاکرائی پنچایت انجول میں بھی سرپنچ دشا دیوی کی زیر نگرانی میں گاندھی جینتی کا پروگرام منعقد کیا گیا اور اس دن پور ےگاؤں کے لوگوں کو بیدار کیا گیا۔