جموں: شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے ویشنو دیوی یاتریوں کے لئے ریڈیو فری کوئنسی آئیڈنٹی فکیشن (آر آئی ایف ڈی) والے شناختی کارڈ متعارف کئے ہیں۔ آر آئی ایف ڈی سے لیس اس کارڈ سسٹم کو 29 مقمات پر شروع کیا گیا ہے اور اس کے لئے مختلف انٹی نا اور راڈرس نصب کئے گئے ہیں۔ Vaishno Devi Shrine Board introduced RFID cards
اس نئے پروجیکٹ کے تحت چالیس نئے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ سات ویری فکیشن سینٹر اور ایک نیا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ اس سسٹم سے قبل یاتریوں کے لئے آن لائن یا کاؤنٹروں پر یاترا پرچے سسٹم دستیاب تھا۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ آر آئی ایف ڈی سسٹم سے ہم وقت پر یاتریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں اور یاترا پر نگرانی رکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے یاترا کے عروج کے دنوں کے دوران یاتریوں کی تعداد کی حد پچاس ہزار مقرر کی ہے اور اس سسٹم سے ہم اس کی بھی نگرانی رکھنے کے اہل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم سے ہمیں یاترا کو مزید منظؓم کرنے میں مدد ملے گی۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہونے اور زلزلے آنے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں لہذا یہ نیا سسٹم ہماری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ٹیم کے لئے معاون ثابت ہوگا۔