اردو

urdu

ETV Bharat / city

Firing Between BSF Personnel and Armed Assailants: جموں میں بی ایس ایف اہلکاروں اور مسلح در اندازوں کے درمیان فائرنگ - اہلکاروں اور مسلح در اندازوں کے درمیان مختصر فائرنگ کا تبادلہ

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر اتوار کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں کے چلینج کرنے پر ان مشکوک عناصر نے کچھ گولیاں چلائیں۔ Short Firing between BSF Personnel and Armed Assailants

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں اور مسلح در اندازوں کے درمیان مختصر فائرنگ
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں اور مسلح در اندازوں کے درمیان مختصر فائرنگ

By

Published : Jun 13, 2022, 12:53 PM IST

جموں کے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ شب بارڈر سکیورٹی فورسز(بی ایس ایف) اور مسلح در اندازوں کے درمیان مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد بی ایس ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ Short Firing between BSF Personnel and Armed Assailants

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے وہاں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں کے چلینج کرنے پر دراندازوں نے گولیاں چلائیں۔ بی ایس ایف ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد درانداز فرار ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے پیر کی صبح علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ انہوں نے کہیں کوئی اسلحہ تو نہیں ڈالا ہے فی الوقت کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details