ریاسی:سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو ریاسی کے شیو کھوری مندر کے نزدیک پہاڑی سے بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس کی وجہ سے تین یاتری شدید طورپر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو یاتریوں کو مردہ قرار دے دیا۔
Two Pilgrims Killed in Reasi: شیو کھوری مندر کے نزدیک پتھر گرنے سے دو یاتری ہلاک - ک شخص زخمی
جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں شیو کھوری مندر کے نزدیک پتھر گر آنے سے دو یاتریوں کی موت ہوگئی جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ Shooting stones kill two pilgrims in Reasi
شیو کھوری مندر کے نزدیک پتھر گرنے سے دو یاتری ہلاک
مرنے والوں کی شناخت 45 سرونت سہانی ساکن اُتر پردیش اور 18 سالہ نرمل سنگھ ساکن راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی یاتری کی پہچان صاحب سہانی کے طور پر کی گئی۔ واضح رہے کہ ریاسی ضلع میں شیو کھوری مندر پر ہر سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین حاضری دینے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Kotha Houses Collapse in Reasi: ریاسی میں کچا مکان گرنے سے دو افراد ہلاک، چار دیگر زخمی