اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں: نیشنل کانفرنس سے رہنماؤں کے استعفی کا سلسلہ جاری - jammu and kashmir

نیشنل کانفرنس جموں کے صوبائی سیکریٹری، دو ضلعی صدور، دو میونسپل کارپوریٹر، ایک بلاک صدر اور ضلع جموں سے نیشنل کانفرنس کے کئی ضلعی اور بلاک کمیٹی اراکین نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور دیویندر سنگھ رانا کو اپنی حمایت پہنچائی۔

Separation from National Conference Jammu continues
نیشنل کانفرنس جموں سے علیحدگیوں کا سلسلہ جاری

By

Published : Oct 12, 2021, 9:43 AM IST

Updated : Oct 12, 2021, 2:02 PM IST

جموں: پارٹی سے استعفیٰ دینے والے رہنماؤں میں ارشد چودھری صوبائی سیکرٹری جموں صوبہ ، دھرم ویر سنگھ جموال ضلع صدر جموں شہری ، سوم ناتھ کھجوریہ ضلع صدر جموں دیہی 'اے' اور اشوک سنگھ منھاس بلاک صدر بھلوال اور میونسپل کارپوریٹر سوچا سنگھ، میونسپل کارپوریٹر محترمہ ریکھا لانگی، بلاک صدر خواتین ونگ بلاک متھواڑ شامل ہیں۔

ویڈیو

دریں اثنا، ضلع کمیٹی نیشنل کانفرنس، ضلع جموں اربن کے ارکان نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہوگئے۔ ان میں ایس سوچا سنگھ ، سنجیو گپتا ، سنجیو ہانڈا ، ایس اجیت پال سنگھ ، دلبیر سنگھ ، راہل شرما ، سنجیو دیوان ، کلدیپ گھئی ، ایس جسوندر سنگھ ، سنجیو مہاجن ، ایس گریندر سنگھ تمام نائب صدور اور اشوک کمار ، جے ٹی ضلع جموں اربن کے سیکرٹری جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس بلاک جموں ویسٹ کی بلاک کمیٹی کے ارکان نے بھی اپنے استعفے دے دیے ہیں۔

نیشنل کانفرنس سے رہنماؤں کے استعفی کا سلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیں:

دیویندر رانا بڑے بھائی کی موجودگی میں بھاجپا میں شامل

ان میں بلاک سیکریٹری سریندر کھنہ ، راجندر باندرل ، چین سنگھ جموال ، بلرام سنگھ انتھل اور کلبھوشن سنگھ بلاک جموں ویسٹ کے نائب صدور شامل ہیں۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 2:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details