اردو

urdu

ETV Bharat / city

رویندر رینا کی ڈوڈہ آمد، پارٹی کارکنان نے اُن کا والہانہ استقبال کیا

رویندر رینا کی ڈوڈہ آمد پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ڈاک بنگلہ ڈوڈہ میں اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ اِجلاس کا آغاز روایتی انداز میں چراغ روشن کرکے اور پارٹی کی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرکے کیا گیا۔

By

Published : Sep 15, 2021, 8:21 PM IST

رویندر رینا کی ڈوڈہ آمد، پارٹی کارکنان نے اُن کا والہانہ استقبال کیا
رویندر رینا کی ڈوڈہ آمد، پارٹی کارکنان نے اُن کا والہانہ استقبال کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے پارٹی صدر دفتر ڈوڈہ میں پارٹی کارکنان کی موجودگی میں ایک اِجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ بی جے پی ریاستی نائب صدر شکتی راج پریہار بھی تھے۔

رویندر رینا کی ڈوڈہ آمد

رویندر رینا کی ڈوڈہ آمد پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ڈاک بنگلہ ڈوڈہ میں اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ اِجلاس کا آغاز روایتی انداز میں چراغ روشن کرکے اور پارٹی کی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرکے کیا گیا۔

اس موقع پر رینا نے کہا کہ 'وہ جموں و کشمیر کے تمام طبقوں کی یکساں ترقی کے لئے وعدہ بند ہیں اور جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اکثریت حاصل کرکے جموں و کشمیر میں اپنی حکومت بنائے گی'۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع، اسمبلی حلقہ انتخاب کا دورہ کررہے ہیں اور زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کا عمل جاری ہے۔ ڈوڈہ حلقہ میں رویندر رینا کی یہ 26ویں میٹنگ تھی، وہ گزشتہ 21 دنوں سے میٹنگ کررہے ہیں۔ رویندر رینا نے دعویٰ کیا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران پچاس کا ہدف یقینی طور پر حاصل کرلیں گے اور جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا۔

دریں اثناء ضلع ڈوڈہ کے بی جے پی سے وابستہ تمام بلاک ڈیولپمنٹ کونسلرز اور ضلع ترقیاتی کونسلرز و دیگر بلاک، ضلع، بوتھ سطح کے عہدیداروں کے ہمراہ پارٹی کے اندرونی معاملات، اسمبلی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے مستقبل کے پروگراموں اور آئندہ کی حکمت عملی پر مختصر گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:سری نگر میں چار عسکریت پسند سرگرم: انسپیکٹر جنرل آف پولیس

اس موقع پر پارلیمانی حلقہ کے جنرل سیکریٹری وپن شرما، سابق ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار، ضلع صدر سوامی راج شرما، ڈی ڈی سی کے چیئرمین دھنہنتر سنگھ کوتوال، پربھاری ڈوڈہ بلدیو سنگھ بلوریا اور سہ پربھاری ششی گوسوامی بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details