اردو

urdu

ETV Bharat / city

رکشہ بندھن کا تہوار رسمی طور پر منایا گیا

منڈی کے بڈھا امرناتھ چٹانی مندر میں رکشہ بندھن کا تہوار رسمی طور پر منایا گیا۔ ملک بھر میں رکشہ بندھن کا تہوار منایا گیا۔ لیکن اس بار تہوار میں وہ رونقیں اور وہ بھیڑ بھاڑ دیکھنے کو نہیں ملی، جو گزشتہ برسوں میں ملا کرتی تھیں۔

raksha bandhan festival was normally celebrated at buddha amarnath mandir mandi
رکشہ بندھن کا تہوار رسمی طور پر منایا گیا

By

Published : Aug 3, 2020, 9:29 PM IST

بڈھا امرناتھ مندر منڈی میں بھی رسمی طور پر رکشہ بندھن کا تہوار منانے کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں یکم اگست کو پونچھ اکھاڑہ مندر سے منڈی چٹانی بڈھا امرناتھ پولیس کی سخت نگرانی میں مقدس چھڑی کو چھڑی یاترا کے دوران پہنچایا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

آج رکشہ بندھن کے دن جہاں ہزاروں یاتری اس کی پوجا کیا کرتے تھے۔ لیکن اس بار کورونا وائرس کے پیش نظر بہت کم تعداد میں مقامی مندر کمیٹی اور چند لوگوں نے ہی یہاں پوجا کی۔

اس موقع پر کئی عقیدت مند بغیر ماسک کے بھی دیکھنے کو ملے جو کہ انتظامیہ کے احکامات کے خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔

اس دوران پونچھ کے مشہور سوامی ویشوا نند مہاراج نے اپنے پیغام میں تمام اہل وطن کو رکشہ بندھن کی مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ سال یہ تہوار پھر انہیں جوش و جذبہ سے منایا جائے گا، جس طرح ہر سال منایا جاتا تھا۔

سوامی نے اپنے پیغام میں تمام ملک کی عوام کو آپسی محبت واخوت سے رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ یہی اصل عبادت ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر کمیٹی کارکنان نے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال پھر یہ تہوار گزشتہ برسوں کی طرح منایا جائے اور لوگوں سے اپیل کی کہ کروناوائرس جیسی وباء سے بچنے کے لئے انتظامیہ کے احکامات پر عمل پیرا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details