ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں شیڈول ٹرائیب اور پہاڑی طبقہ کا مشترکہ ڈھوکوں میں سروے کو لیکر دن بدن مانگ طول بڑھتی جارہی ہے۔ جس کو لیکر منڈی میں متعدد سماجی و سیاسی کارکنان کی جانب سے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جب تک سرکار اور جموں و کشمیر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ قبائیلوں کے ساتھ ساتھ پہاڑیوں ودیگر ڈھوکوں میں جانے والے تمام لوگوں کا یکساں سروے کا حکم نہیں دیتی ہے تب تک ہم سراپا احتجاج رہیں گے۔
اس دوران سماجی کارکن خالد کرامانی، پیر زادہ بلال مخدومی، چوہدری محمد شریف کے علاوہ متعدد افراد نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایس ٹی اور پہاڑی طبقہ کے لوگ سب ڈھوکوں میں جاتے ہیں۔ تو سروے میں ان پہاڑیوں کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔