اردو

urdu

ETV Bharat / city

محکمہ تعلیم کے خلاف مظاہرہ - گاندھی نگر

'اسکول میں داخلے کے وقت کہا جاتا ہے کہ داخلہ مفت ہوگا لیکن آج ایک مہینہ کے بعد انہیں بچوں کی فیس جمع کرنے کو کہا گیا'

فائل فوٹو

By

Published : Apr 27, 2019, 9:25 PM IST


جموں کے گاندھی نگر میں والدین نے سماجی تنظیم 'ڈوگرا' کے بینر تلے مظاہرہ کیا۔کثیر تعداد میں طلبا کے والدین جمع ہوئے اور نجی اسکول مافیا اور محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ ویڈیو

مظاہرہ کر رہے والدین کا کہنا ہے کہ اسکول میں داخلے کے وقت انہیں کہا جاتا ہے کہ داخلہ مفت ہوگا لیکن آج ایک مہینہ کے بعد انہیں بچوں کی فیس جمع کرنے کو کہا گیا۔

والدین کا کہنا ہے کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر اترے ہیں۔ بلبیر سنہا کا کہنا ہے کہ ان کے بچے جس اسکول میں زیر تعلیم ہیں وہاں سالانہ 40 ہزار روپئے ادا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایک کسان اتنا خرچ کیسے برداشت کر سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details