اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں میں کونسلرز چیئرپرسن، نائب چیئرپرسن و اراکین کا احتجاج

جموں کے کنوینشن سینٹر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن، نائب چیئرپرسن اور اراکین نے احتجاجی مظاہرہ کیا تربیتی تقاریب کا بائیکاٹ کیا۔

By

Published : Mar 9, 2021, 5:59 PM IST

Updated : Mar 9, 2021, 8:49 PM IST

aaa
جموں میں کونسلرز چیئرپرسن، نائب چیئرپرسن و اراکین کا احتجاج

جموں و کشمیر انتظامیہ نے حال میں منتخب ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن، نائب چیئرپرسن اور اراکین کے وارنٹ آف پریسیڈنس جاری کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں بھی کل مقرر کی تھیں جبکہ آج انتظامیہ نے ان کے لیے جموں کے کنونشن سینٹر میں ٹرینگ پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔

جموں میں کونسلرز چیئرپرسن، نائب چیئرپرسن و اراکین کا احتجاج

اس کنونشن سینٹر میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی بھی متوقع تھی تاہم ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن، نائب چیئرپرسن اور تمام اراکین نے کنونشن سینٹر کے اندر داخل ہونے سے انکار کرکے گورنر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

کولگام کے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن، محمد افضل نے احتجاج کے دوران ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت مشکل حالات میں انتخابات میں شمولیت اختیار کرکے جیت حاصل کی تاہم سرکار اب جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیاب ہوئے امیدواروں کو منسٹر آف سٹیٹ کا درجہ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ سرکار نے جس طرح سے وعدہ کیا تھا اسے وعدے کو پورا کرنا چاہیے۔

نائب چیئرپرسن ضلع ریاسی شاجرہ قادری کا کہنا تھا کہ جس طرح سے سرکار نے کل ڈی ڈی سی چیئرپرسن پروٹوکال میں انسپکٹر جنرل، صوبائی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹو سکریٹری کا پروٹوکول دیا یہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم اس فیصلے کے خلاف آج اپنا احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جلد از جلد حل کیے جائیں تاکہ جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کے بجائے مضبوط کیا جائے۔

واضح رہے کہ ہدایات کے مطابق ڈی ڈی سی چیئرپرسن پروٹوکول میں انسپیکٹر جنرل، صوبائی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹو سکریٹری کے مقام پر ہوں گے جبکہ نائب چیئرپرسن یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کے پروٹوکول پر ہوں گے۔

ڈی ڈی سی کے اراکین ضلع مجسٹریٹ، سیشن ججز کے پروٹوکول پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ انتظامیہ نے ڈی ڈی سی اراکین کی تنخواہ مقرر کرتے ہوئے چیئرپرسن کی ماہانہ تنخواہ 35 ہزار، نائب چیئرپرسن کی 25 ہزار جبکہ ڈی ڈی سی اراکین کی تنخواہ 15 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2021, 8:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details