اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں میں ڈرائیوروں کا احتجاج

ریاست جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں منگل کو نجی اسکولوں سے منسلک ڈرائیوروں نے صوبائی کمشنر دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

By

Published : Jul 16, 2019, 8:32 PM IST

جموں میں ڈرائیوروں کا احتجاج

جموں کے صوبائی کمشنر دفتر کے باہر نجی اسکولوں کے ساتھ منسلک گاڈی ڈرائیوروں نے اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے بینک سے قرضہ لیکر گاڑیاں خریدی ہیں جن میں وہ اسکولی بچوں کو آتے لے جاتے ہیں جس سے انکا روزگار چلتا ہے۔ ’’لیکن انتظامیہ ہمیں اسکولی بچوں کو ان گاڑیوں میں بٹھانے سے منع کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہم بے روزگار ہو گئے ہیں۔‘‘

جموں میں ڈرائیوروں کا احتجاج

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے اسکولی بچوں کی حفاظت کے پیش نظر مخصوص گاڑیوں کو ہی اسکولی بچوں کو لانے لے جانے کی اجازت دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجی ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ اس حکمنامے سے انکا روزگار متاثر ہوا ہے۔ جبکہ وہ اسکولی بچوں کی حفاظت کے لیے سبھی قانون ماننے کے لیے تیار ہیں مگر انہیں گاڑیوں میں اسکولی بچوں کو لانے اور لے جانے کی اجازت دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details