اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں تیز - JAMMU LATEST NEWS

جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں یوم آزادی کے پیش نظر حفاظت کے انتظامات سخت کردئے گئے ہیں ۔شہر خاص جموں میں  پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

جموں میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں تیز
جموں میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں تیز

By

Published : Aug 11, 2021, 3:11 PM IST

جموں صوبے میں 15 اگست کی پریڈ تقریبات کے سلسلے میں مختلف اسکولوں کے طالب علم شدید گرمی کے بیچ جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

جموں میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں تیز
جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم کے اردوگرد پولیس و فورسز کے اہلکار چاق و چوبند ہیں، جہاں جموں خطہ کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوگی۔

رواں برس یوم آزادی کی تقریبات میں لوگوں کو آنے کی اجازت بھی ہوگی تاہم اس تعلق سے سماجی دوری برتنے کی تاکید کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں سکیورٹی کے لحاظ سے بھی جموں و کشمیر انتطامیہ کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے اور تقریبات کو اچھے طریقے سے منعقد کرانے اور جموں و کشمیر میں امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر حفاظت کے سخت بندوبست کئے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details