اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونچھ: سڑک حادثے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی - گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں سڑک حادثے میں دو پولیس اہلکار کی موت ہوگئی ہے، یہ حادثہ سرنکوٹ سب ڈویژن کے بفلیاز علاقے میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر سے رونما ہوا ہے۔ حادثے میں متعدد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں چل رہا ہے۔

Poonch: Two policemen were killed and several others injured in a road accident
Poonch: Two policemen were killed and several others injured in a road accident

By

Published : Nov 17, 2021, 1:44 AM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں پولیس کی ایک گاڑی سڑک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 4 دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

جموں وکشمیر پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ سب ڈویژن کے بفلیاز علاقہ میں پولیس کی ایک چھوٹی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کئی سو فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ دیگر پانچ شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Gunfight: بٹ اور گل کے اہل خانہ کا انصاف اور لاش کا مطالبہ

Massive Wedding: سرینگر میں 55 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام

مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے بچاﺅ کارروائی کرتے ہوئے زخمی پولیس اہلکاروں کو مقامی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا، جہاں شدید زخمیوں کو بنیادی علاج و معالجہ کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کردیا گیا۔ جہاں علاج کے دوران مزید ایک پولیس اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details