اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشتواڑ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - کشتواڑ میں سڑک کی خستہ حالی

ضلع کشتواڑ کے ہڈیال لنک روڈ کی خستہ حالی سے راہ گیر کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'سڑک کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔'

کشتواڑ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
کشتواڑ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

By

Published : Aug 25, 2021, 5:44 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہڈیال جل شکتی سے لے کر پولیس لائن جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے مقامی لوگوں میں ناراضگی ہے۔

کشتواڑ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ہڈیال کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'جل شکتی چیف ایگزیکٹیو انجینیئر کے دفتر سے لےکر شیو مندر موڑ ہڈیال جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے معمولی بارش کے بعد گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اس لنک روڈ پر نہ ہی ڈرین بنائی گئی ہے اور نہ ہی اس سڑک پر تارکول بچھایا جارہا ہے۔' اس تعلق سے مقامی لوگوں نے کہا کہ 'ضلع انتظامیہ کو کئی بار بتایا جاچکا ہے لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ: کروڑوں خرچ کرنے کے بعد ہسپتال کی عمارت غیر محفوظ

وہیں مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے متعدد مرتبہ ضلع انتظامیہ کو اس بارے میں شکایت کی ہے لیکن کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔'

ہڈیال کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی مرمت کے ساتھ ساتھ ڈرین بھی بنایا جائے تاکہ بارش کے موسم میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details