جموں:پی ڈی پی جموں کی جانب سے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے نائب صدر چودھری عبدالحمید نےمرکز ی حکومت پر تنقید کی۔ انہو ں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت بھارت کے تانے بانے اور اس کی تہذیب و ثقافت کو مٹانے کے در پہ ہے،لہذا ملک کے عوام کو چاہیے کہ بھارت کی قدیم تہذیب و ثقافت کی بقا اور بھائی چارگی کو بچانے کے لئے آگے آئے۔PDP Accuses BJP of Dividing Country on Communal Lines
PDP Targets BJP: بی جے پی برسرِ اقتدار رہنے کے لئے غیر سطحی سیاست کر رہی ہے، چودھری عبدالحمید
پی ڈی پی کے نائب صدر چودھری عبدالحمید نے کہا کہ بھارت کثرت میں وحدت اور مختلف النوع تہذیب و ثقافت کی بنیاد پر دنیا کے دیگر ممالک میں منفرد مقام رکھتا ہے اور مذکورہ امور کی بنیاد پر ہی دستور سازی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو مختلف بہانے سے ہراساں کرنا یہ اب معمول بن چکا ہے۔ PDP Accuses BJP of Dividing Country on Communal Lines
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کثرت میں وحدت اور مختلف النوع تہذیب و ثقافت کی بنیادپر دنیا کے دیگر ممالک میں منفرد مقام رکھتا ہے،اور مذکورہ امور کی بنیاد پر ہی دستور سازی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو مختلف بہانے سے ہراساں کرنا یہ اب معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی برسر اقتدار رہنے کے لئے نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہے، اسی لئے تمام تر سیاسی جماعتوں کو چاہے کہ وہ اپنے پارٹی کے مفادات سے بالا تر ہوکر ملک کو بچانے کے آگے آنا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریک سنگھ رین نے کہا کہ حکمراں جماعت کی طرز حکمرانی افسوسناک ہے، عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے لوگوں کے درمیان مسائل پید اکرنے کو کوشش کی جارہی ہے۔ اس تقریب میں نو منتخب جنرل سکریٹری امتیاز شان نے کہا کہ پی ڈی پی صرف ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک بھی ہے۔