اردو

urdu

ETV Bharat / city

Unprovoked Firing in Arnia Sector ارنیا میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ، جموں بی ایس ایف کا معقول جواب - Pakistani Rangers violated ceasefire

ارنیا سیکٹر میں پاکستان رینجرز کی بلااشتعال فائرنگ کا بی ایس ایف جموں نے معقول جواب دیا۔ Pak Ranger's Unprovoked Firing in Arnia Sector

Border Security Force
ارنیا میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ

By

Published : Sep 6, 2022, 12:04 PM IST

Updated : Sep 6, 2022, 2:45 PM IST

جموں:آج صبح بی ایس ایف جموں کے دستوں نے ارنیا سیکٹر میں بی ایس ایف پٹرولنگ پارٹی پر پاک رینجرز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس واقعہ میں بی ایس ایف کے دستوں کو کوئی نقصان/زخمی نہیں ہوا۔ Firing in Arnia Sector by Pakistan Rangers

ارنیا میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ

ایک اہلکار نے بتایا کہ 'پاکستانی رینجرں نے منگل کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور بارڈر سیکورٹی فورس BSF کے دستوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد بی ایس ایف نے جموں ضلع کے ارنیا سیکٹر میں پاکستانی رینجرز کی فائرنگ کا مناسب جواب دیا۔ Pakistani Rangers Violated Ceasefire

بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایس پی ایس سندھو نے کہا کہ 'آج صبح الرٹ بی ایس ایف جموں کے دستوں نے بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی پر پاکستانی رینجرز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت اور پاکستان نے فروری 2020 میں جموں و کشمیر میں سرحدوں پر جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ چند خلاف ورزیوں کو چھوڑ کر، یہ معاہدہ سرحدی باشندوں اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے ہے جنہوں نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر کاشتکاری کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی ہے۔

Last Updated : Sep 6, 2022, 2:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details